اسلام آباد(نمائندہ جنگ )عدالت عظمیٰ میں نو مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما ،ملزمہ صنم جاوید کی بریت کے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے آبزرویشن دی ہے کہ ملزمہ صنم جاوید کیخلاف اب یہ مقدمہ کیوں چلانا چاہتے ہیں؟اس مقدمہ میں جو کچھ ہے،بس ہم کچھ نہ ہی بولیں تو ٹھیک ہے جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک سال بعد یاد آیا کہ ملزمہ نے کوئی جرم بھی کیا ہے؟کیا پتہ کل کو آپ میرا یا کسی اورکا نام بھی نو مئی مقدمات میں شامل کردایں،جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے منگل کے روز حکومت پنجاب کی اپیل کی سماعت کی تو حکومت پنجاب کے لاء افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی تھی تاہم عدالت نے ملزمہ کو مقدمہ سے ہی بری کردیا ہے ،جس پرجسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ ان مقدمات میں تو عدالت ہدایات جاری کرچکی ہے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...