رانا ثنا اللہ کا زین شاہ سے رابطہ ، کینالوں کے مسئلے پر مذاکرات کی پیشکش

23 اپریل ، 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ سے فون پر رابطہ کرکے کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر مذاکرات کی پیشکش ،رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اس مسئلے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آپ سے ملاقاتکرنا چاہ رہے ہیں،سید زین شاہ کا نے کہا کہ ہم دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شامل جماعتوں، وکلاء ایکشن کمیٹی، آبادگاروں اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگاہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ جب تک کینال اور کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ واپس لینے کا اعلان نہیں کیا جاتا جب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔