کینالز کا معاملہ، سٹی کورٹ میں ہڑتال وکلا احتجاج کا دائرہ وسیع، مزید تین مقامات پر دھرنوں کا اعلان

23 اپریل ، 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دریائے سندھ سے متنازع کینالز کا معاملہ، سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی،عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ، سٹی کورٹ میں کراچی بار کے قائم مقام جنرل سیکریٹری عمران عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید تین مقامات پر دھرنا دیں گے ، ملیر کورٹ، نیشنل ہائی وے اور لنک روڈ پر بھی دھرنا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردئیے۔سائلین اور عدالتی عملہ بھی سٹی کورٹ میں داخل نا ہوسکا۔عدالت کے باہر سائلین کا رش، عدالتی کارروائی معطل ہوگئی۔سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے میں غیر معینہ مدت کے لئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا ۔سٹی کورٹ میں کراچی بار کے قائم مقام جنرل سیکریٹری عمران عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی بار گزشتہ چھ ماہ سے تحریک چلا رہی ہے،کراچی بار نے چار مسائل سامنے رکھے تھے،اس میں دو مسئلے بہت اہم رہے۔