کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملتان سلطانز نے ہوم گراؤنڈ پر پہنچتے ہی قلندرز پر 33 رنز غلبہ پالیا ۔ پاکستان سپر لیگ ٹین میں تین میچوں میں شکست کھانے والی ملتان نے پہلی جیت حاصل کرکے دو پوائنٹس کے ساتھ کھاتا کھولا۔ لاہور قلندرز کو دوسری شکست کھانا پڑی۔ یاسر خان نے اپنی بیٹنگ سے سب کو حیران کردیا ۔ ان کی برق رفتار اننگز کی بدولت ملتان سلطانز نے 5 وکٹ پر 228 رنز بنائے۔ لاہور نو وکٹ پر195رنز بناسکی۔ شائے ہوپ کی جگہ لینے والے یاسر خان نے اپنے پہلے ہی میچ میں 6 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔ افتخار احمد آخری لمحات میں 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نئی اوپنگ جوڑی نے یاسر خان اور محمد رضوان نے 7 اوورز میں 89 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ محمد رضوان نے 17 گیندوں پر 32اور عثمان خان نے 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی ۔ حارث رؤف کے تین اوورز میں54رنز بنے۔ بنگلہ دیش کے رشاد حسین نےچار اوورز میں45 رنز کے عوض دو، شاہین شاہ 43، آصف آفریدی 26 اور سکندر رضا نےدو اوورز میں15رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں سکندر رضا نے مزاحمت کی اور27گیندوں پر50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے پانچ چوکے اور تین چھکے مارے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...