اسلام آباد (ایوب ناصر) انسداد منشیات فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کراچی بندرگاہ پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت بھیجے جانیوالے خشک میوہ جات پر مشتمل کنٹینر سے 2600کلو گرام افیون برآمدکر لی ہے ، سامان کابل سے قندھار میں افغان کسٹمز حکام نے کلیئر کیا اور پھر چمن بارڈر کے ذریعے پاکستان سے کینیڈا بھیجا جانا تھا، منشیات کو انتہائی مہارت سے کشمش میں اس طرح ملایا گیاتھا کہ ان کا رنگ اور شکل ایک جیسی تھی جس سے شناخت کرنا تقریباً ناممکن تھا،مجموعی طور پر 1816 کارٹن میں سے 260 کارٹن میں افیون برآمد ہوئی ہے ہر کارٹن میں 10کلوگرام افیون کشمش کیساتھ انتہائی مہارت سے ملی ہوئی تھی، شپمنٹ سلطان محمد سلطانی ولد نور محمد، سکنہ قندھار، افغانستان کی جانب سے محمد کمپنی امپورٹ ایکسپورٹ کینیڈا کیلئے بک کروائی گئی تھی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سامان کا اصل مالک قندہار کا رہنے والا افغان شہری ہے جس کی شناخت افغان حکومت کیساتھ وزارت خارجہ کے ذریعے واضح کر دی گئی ہے تاکہ مجرم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...