اسلام آباد (نمائندہ جنگ )چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ حکومتی بدانتظامی کے سبب 67ہزار عازمین کا حج داؤ پر لگ گیا ہے۔ حج سے متعلق اکثر و بیشترسکینڈلز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن کبھی ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی نہیں ہوئی، وزارت مذہبی امور کا کام ہی حج و عمرہ کے معاملات کو احسن طریقے سے بروقت انجام تک پہنچانا ہوتا ہے۔ حجاج کی ایک خاص تعداد حکومت کے زیر انتظام حج پالیسی کے تحت حج کرتی جبکہ حج کوٹہ کے تحت نجی حج آرگنائزرز عازمین کے حج کے معاملات کے ذمہ دار ہوتے ہیں ہر برس حج انتظامات بد انتظامی کا شکار ہو جاتے ہیں جس وجہ سے ہزاروں عازمین کو بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حج سے متعلق اکثر و بیشتر طرح طرح کے اسکینڈلز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن کبھی ان اسکینڈلز میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ امسال نجی حج اسکیم کے 67 ہزار عازمین کے معاملے پر حج آرگنائزرز، پڑائیوٹ ٹور آپریٹرز اور حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...