اسلام آباد( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہم تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتے ہیں ، پاکستان کے آئین کے تحت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ، معاشرے میں امن کیلئے مذہبی رواداری بے حد ضروری ہے۔ منگل کو اسلام آ باد ہولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ہر سال مختلف برادریوں کے مذہبی تہوار مناتی ہے ، پاکستان کے آئین میں ضمانت دی گئی ہے کہ سب مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی ہے ، قائد اعظم نے پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ شامل کرکے اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دی ، ہم سب پاکستانی ہیں، ایک دوسرے کی خوشیوں اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتے ہوئے ان کی مذہبی تقاریب منائی جائیں۔
کوئٹہ شالکوث پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ دستی بم اور فائرنگ کو جوانون نے جرات اور بہادری کا مظاہر ہ کرتے...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قطر کی جانب سے تحفے میں دیے گئےنئے ’’ایئر فورس ون‘‘ طیارے کی سیکورٹی کے...
کراچی سیکرٹری اطلاعات سندھ کاشف گلزار شیخ نے کہا ہےکہ عوام تک درست، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی محکمہ...
اسلام آباد وییٹ بورڈ نے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گندم کی متوقع پیداوار کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور...
کراچی وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریاں...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے...
اسلام آباد منظور شدہ فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرحوں میں...