کراچی/اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر/ ایجنسیاں ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امورراناثناءاللہ کا سندھ کے وکلاء اور اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ ‘دھرنا ختم کرنے کا مشورہ دیدیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو نتائج کا معلوم ہے‘ وہ انصاف سے کام لیں، نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے‘کینالز منصوبہ ختم نہ کیا تو وفاقی حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے‘آئیں بات کریں،بات چیت سے ہی مسئلے کا حل نکلے گا‘ نہروں کے مسئلے پر حکومت گرا سکتے ہیں مگر اپنا اور جمہوریت کا نقصان کرنا نہیں چاہتے وفاقی حکومتی چاہتی ہے حکومت گر جائے اور لمبے عرصے کے لیے نگراں آکر بیٹھ جائیں۔پیشرفت ہو رہی ہے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پراجیکٹ بند ہے ‘ 250 ارب سے اوپر کا پراجیکٹ ہے اور اس پر زیادہ سے زیادہ چند لاکھ خرچ ہوئے ہیں‘پراجیکٹ روکا ہوا ہےکیوں کہ ابھی اس کی منظوری نہیں ہوئی ہے ۔جیونیوزکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ کا کہناتھاکہ ہر فورم پر اپنا کیس پیش کریں گے اور کامیاب ہوں گے ‘وفاقی حکومت اس منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کرے تاکہ لوگوں کی بے چینی ختم ہو۔اگر آپ کے پاس کوئی اور نمبرز موجود ہیں کہ ہم تیس فیصد پانی بچا لیں گے تو اس کی پریزنٹیشن سب کے سامنے رکھیں اور منظور کرالیں ۔ اگر رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ ہم بہتر انتظام کر کے پانی بچا کر کریں گے تو ارسا سے پرانا سرٹیفکیٹ منسوخ کرا کر نئی درخواست ڈالیں۔پراجیکٹ کی فزیبلٹی میں ہر قسم کی فصل اگا رہے ہیں خریف اور گندم بھی اگا رہے ہیں اور پانی کا سرٹیفکیٹ تین مہینے کا لیا ہے جولائی سے ستمبر تک اور جولائی سے ستمبر تک کون سی گندم اگتی ہے تو اتنے سارے اس میں سقم موجود ہیں ۔پچھلے ڈیڑھ مہینے سے کہا جارہا ہے بات کر کے حل کرتے ہیں‘ہمیں اس حد تک نہ لے جایا جائے کہ ہم پھر یہ کہیں کہ پہلے واپس لو پھر بات کریں گے۔ جون سے لے کر ابھی تک میٹنگ نہیں بلا رہے تو ہمیں اس طرف نہ دھکیلیں کہ ہم ایسا اعلان کریں۔جس قسم کے بیانات وزراء نے دئیے ہیں میں اس لیول پر جا کر بات نہیں کرنا چاہ رہا۔ آپ مہربانی کر کے ہمیں اس حد تک نہ لے جائیں کہ ہمیں کوئی ایسا فیصلہ کرنا پڑے جس سے سب کو نقصان ہو ہم اپنا نقصان نہیں چاہتے ہم جمہوریت کا نقصان نہیں چاہتے لیکن آپ بھی سوچیں کہ آپ جمہوریت کا نقصان کیوں چاہتے ہیں۔دریں اثناء رانا ثناءاللہ نے دریائے سندھ پر 6کینالز کے معاملے پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی پیش کش کی۔ رانا ثنا اللہ نے ایاز لطیف پلیجو کو فون کرکے بتایا کہ وزیراعظم آپ سے ملکر معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں‘سندھ کی مختلف جماعتوں کے نمائندوں کا کوئی وفد بنائیں گے تو ان سے بھی بات چیت کی جا سکتی ہے۔ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 6کینالوں کے معاملے پر سارے سندھ میں غصہ اور بے چینی موجود ہے،ایاز لطیف پلیجو نے رانا ثنااللہ سے مطالبہ کیا کہ آپ فورا کینالوں کا فیصلہ واپس لیں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے،سندھ کی ساری سیاسی جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ پہلے کینالوں کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ رانا ثنا اللہ نے علامہ راشد محمود سومرو سے رابطہ کیا اور انہیں دریائے سندھ پر کینالز سے متعلق تنازع پر مذاکرات کی پیش کش کی۔ کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق منگل کو کارڈینل ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی نہریں کسی صورت بننے نہیں دے گی‘پیپلز پارٹی نے متنازعہ نہری منصوبے کے خلاف سڑکوں پر اس لیے احتجاج کیا کیونکہ بالائی سطح سے لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کی گئیں اور نہر کا جھوٹا افتتاح کیا گیا۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...