قائدآباد اکنامک زون ٹیکس فری کرنیکی تجویز،معدنیات کی موثر سرویلنس، انویسٹرز کو آسانی دیجائے،وزیراعلیٰ مریم نواز

23 اپریل ، 2025

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لوکل اورفارن انویسٹر کے لئے آسان اورقابل عمل منصوبہ تیار کرنے اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم دےدیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈمصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پلسر گولڈاورآئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا ہے۔ قائدآباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیاگیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈپراڈ کٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائیگی۔ چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پلسر گولڈ پراجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے۔ پراجیکٹ کیلئے انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے،وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ونگ قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کو 30ستمبر تک صوبہ بھر میں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے سٹاف ورکنگ اوردفاتر کے قیام سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال،ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بات چیت کی گئی۔ انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے ارتھ ڈے پراپنے پیغام میں کہا حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے،صنعتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لارہے ہیں۔