موسمیاتی تبدلی کے مسائل کےحل کے لئے بین الاقوامی مالیاتی ادراک کی معاونت درکار ، ویزاعظم

23 اپریل ، 2025

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور اس جیسے دیگر ممالک کو بین الاقومی مالیاتی اداروں کی خصوصی مالی معاونت درکار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ملاقات کے دوران مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم سے چین کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی کے وفد کی بھی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے اسپیس ٹیکنالوجی اداروں، نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ چین سے اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونی کیشن، سیٹلائٹ انٹرنیٹ میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں۔