پاکستان کے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی نئے پوپ کے انتخاب میں حصہ لیں گے

23 اپریل ، 2025

کراچی(جنگ نیوز) پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی حصہ لیں گے۔رومن کیتھولک چرچ کے کارڈینل جوزف کاؤٹس کا تعلق کراچی سے ہے جو کارڈینل کے منصب پر فائز ہونے سے پہلے آرچ بشپ آف کراچی تھے۔کارڈینل جوزف کاؤٹس سمیت دنیا بھر سے 135 کارڈینلز ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کریں گے۔