نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی دعوت

23 اپریل ، 2025

اسلام آباد (فاروق اقدس) گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کو بھارت کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے مئی 2025 میں منعقد ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی جیولین ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس ایونٹ کا انعقاد ’جے ایس ڈبلیو اسورٹس‘ کے تحت بنگلورو کے میں کیا جا رہا ہے، جو نیرج چوپڑا کے نام سے موسوم ہے۔