5ہفتے گزر گئے ،سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پرعمل مکمل نہ ہوسکا

23 اپریل ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پانچ ہفتے گزرنے کے باوجود سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ترقی کے منتظر گریڈ 19اور20 کے700سے زائد افسروں میں مایوسی اور اضطراب پایا جا تا ہے۔سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ ماہ گیارہ سے چودہ مارچ تک چیئر مین وفاقی پبلک سروس کمیشن لیفٹنٹ جنرل (ر)اختر نواز ستی کی زیرصدارت منعقد ہواتھا۔ بورڈ نے700سے زائد افسروں کو گریڈ بیس اور اکیس میں ترقی دینے کیلئے سفارشات تیار کی تھیں لیکن ابھی تک ان سفا رشات کی منظوری کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔ سفارشات کی حتمی منظوری کا اختیار وزیر اعظم کا ہے۔