وفاق کا سندھ و بلوچستان میں 2کھرب 33ارب سے 24 ڈیم پر کام جاری

23 اپریل ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ اور بلوچستان میں 2کھرب 33ارب 94کروڑ 72لاکھ روپے کی لاگت سے 24 ڈیم منصوبوں پر کام جاری ہے ، جبکہ دونوں صوبائی حکومتوں نے 39ارب 36کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت سے 88ڈیم بھی تیار کر رہی ہیں ، سینٹ کو وزارت آبی وسائل کی طرف سے فراہم کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیڈرل پی ایس ڈی پی سے بلوچستان میں 181105ملین روپے کی لاگت سے 20جبکہ سندھ میں 52842ملین روپے کی لاگت سے 4ڈیم تعمیر کر رہی ہے ، صوبائی پی ایس ڈی پی سے جن 88ڈیم کی تعمیر جاری ہے ان میں سے 87بلوچستان میں بن رہے ہیں۔