اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد ) نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کی جانب سے پہلی مرتبہ عالمی یوم مزدور کے موقع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا ۔ اس تاریخی کانفرنس کا موضوع "تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگی "رکھا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں مزدوروں کے حقوق، صنعتی ہم آہنگی، اور عالمی معیارات سے ہم آہنگ قانون سازی پر مکالمہ اور مشاورت کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس کی صدارت چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کریں گے ۔