اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )کابینہ ڈویژن کوسول ایوارڈزدوہزارپچیس کی نامزدگیوں کےحوالے سے مشکلات کاسامناہے۔مقررہ تاریخ تک زیادہ تر نامزدگیوں پر جواب نہ ملا،وفاقی وزارتوں ، ڈویژنز ، صوبائی چیف سیکرٹریز کودوبارہ یاددہانی کاخط ,سول ایورڈزکےلیےکابینہ ڈویژن کواصل مقررہ تاریخ پندرہ اپریل تک زیادہ ترنامزدگیوں پرکوئی جواب نہیں ملاجس کےبعدسول ایوارڈزکی نامزدگیوں کےلیےتمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز،متعلقہ اداروں کےسربراہان اورتمام صوبائی چیف سیکرٹریز کودوبارہ یاددہانی خط لکھ دیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے اب تیس اپریل تک نامزدگیوں کی درخواست کی ہے۔ذرائع کےمطابق سول ایورڈز2025کی نامزدگیوں کےلیےکابینہ ڈویژن نے 19دسمبر2024 کوخط لکھ کر15اپریل تک نامزدگیاں طلب کی تھیں۔۔کابینہ ڈویژن نے اب دوسرا یاددہانی خط تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز، متعلقہ اداروں کے سربراہان اور تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کولکھا ہے۔یاد دیانی خط میں کابینہ ڈویژن نے 30 اپریل تک نامزدگیاں مانگی ہیں۔