اسلام آباد (ساجد چوہدری )ملک بھر میں 103 آپریشنل آئی پی پیز کی پیداواری صلاحیت 36323 میگاواٹ ہے تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئیں ، سندھ کے 55پلانٹس کی صلاحیت 11412، پنجاب 11292و بلوچستان 2152 میگاواٹ صلاحیت ہے پاور ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشنل آئی پی پیز کی تعداد 103ہے ،جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36323اعشاریہ 16میگاواٹ ہے، پاور پلانٹس کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے ،جو مجموعی تعداد کی نصف سے بھی زیادہ 55بنتی ہے ،صوبہ سندھ میں ان کی پیداواری صلاحیت 11412اعشاریہ 09میگاواٹ ہے۔