وزیرِاعظم شہباز شریف سے ن لیگ آزاد کشمیر کے قائدین کی ملاقات

23 اپریل ، 2025

کوٹلی (نمائندہ جنگ )وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے قائدین نے ملاقات کی۔ کشمیری رہنماؤں نے وزیراعظم کوآزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔