افغانستان کے شاہی خاندان کا پس منظر رکھنے والی میری کبیر سراج کابل میں نئی امریکی سفارتکار مقرر

23 اپریل ، 2025

اسلام آباد(فاروق اقدس)افغانستان میں شاہی خاندان سے تعلق کا پس منظر رکھنے والی خاتون میری کبیر سراج نئی امریکی سفارتکار، انہیں جنوبی، مرکزی ایشیا بیورو میں افغانستان کیلئے ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اس کی منظوری دی،میری کبیر سراج کی بہن افغانستان کی پہلی خاتون صحافیوں میں شامل ، والد بگرام ایئربیس پر 10سال امریکی فوجیوں کے ترجمان رہے۔