FBR ،تقرریاں اور تبادلے، 13 افسران نے نئے عہدے سنبھال لیے

23 اپریل ، 2025

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے، 13 افسران نے نئے عہدے سنبھال لیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ رابعہ یاسمین نے ڈپٹی کمشنر-انکم ٹیکس LTO لاہور کا چارج چھوڑ کر 15 اپریل 2025 سے ایڈیشنل کمشنر-انکم ٹیکس LTO لاہور کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسی طرح، خان شہذب بشیر نے بھی ڈپٹی کمشنر-انکم ٹیکس LTO لاہور کے عہدے سے سبکدوش ہو کر اسی تاریخ سے ایڈیشنل کمشنر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔