کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہ ہے کہ پی ٹی آئی سے باضابطہ سیاسی اتحاد نہیں ہو رہا۔جے یو آئی کا احتجاج پرامن ہے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اتفاق رائے کے ساتھ معاملہ آگے بڑھایا جائے۔ شرجیل میمن سے رابطہ ہوا جو حوصلہ افزا رہا۔ جے یو آئی کے دھرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ان سے سڑک کھولنے کی درخواست کی گئی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ احتجاج سب کا حق ہے مگر سڑکیں بند نہ کی جائیں۔ کراچی کا نظام متاثر ہو چکا ہے۔ پیپلز پارٹی نے منصوبے پر تحریری اعتراض جون میں جمع کرا دیا تھا جبکہ دیگر جماعتیں بعد میں جاگیں۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے کچھ لیڈران کے بیانات کو غیر سنجیدہ قرار دیا ۔کینالز کا کام ابھی شروع نہیں ہوا مگر کچھ عناصر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ سینیٹ اجلاس میں چھ نئی نہروں کے معاملے پر شدید ہنگامہ ہوا، اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ کسی صورت یہ نہریں تعمیر نہیں ہونے دیں گے۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...