ملک ، عوام کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ہے ،عمران خان

23 اپریل ، 2025

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی ، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے ،پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت جو پاکستان کو اکھٹا کر سکتی ہے،فوج ملک کو متحد نہیں کر سکتی،سیاسی جماعتیں کر سکتی ہیں،منگل کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالت میں ہمارے کیسز نہیں لگ رہے ،بشری ٰبی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ،مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور سینئر لیڈر شپ آکر مجھے بریف کرےمائنز اینڈ منرلز بل متنازعہ ہو چکا ہے،لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیں ،متنازعہ معاملات گڑ بڑ ہوں گے ،فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آرہی۔پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،چاہے عدلیہ ہو،ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا ۔