کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے کہا ہےکہ سلمان اکرم کی گفتگو قابل تبصرہ نہیں ہے وہ ہر وقت غصہ میں رہتے ہیں وہ اسی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پارہے،رہنما جے یو آئی ف حافظ حمداللہ نے کہا کہ ہمارا اعلامیہ سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں یہ ہے کہ جمعیت علماء اسلام اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھے گی فی الحال کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے پاکستان کے خلاف جنگ کی باتیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان سیکورٹی ذرائع سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ فال فلیگ آپریشن ہے بھارتی حکومت اور میڈیا ہمیشہ بے بنیاد الزام پاکستان پر لگاتا ہے۔ایڈوکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم کی گفتگو قابل تبصرہ نہیں ہے وہ ہر وقت غصہ میں رہتے ہیں وہ اسی وجہ سے کامیاب نہیں ہو پارہے اور پارٹی کو بھی کامیاب نہیں کرواپارہے ۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے اب تک ستائیس سیاح مارے جاچکے ہیں جبکہ بارہ سے زائد زخمی ہیں اور سیاحوں کاتعلق ہندو مذہب سے ہے اور دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...
کراچی امریکا نے اسرائیلی وزیر پر سخت ویزا قواعد کیوں لاگو کیے؟،غیر معمولی بایومیٹرک شرط، ذاتی...
کراچی امریکا ایران معاہدہ کیسے طے پایا....؟ برطانوی اخبار کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آگئی،معاہدے کیلئے قطر...
اسلام آ باد وفاقی بیور و کریسی تبادلے ؛ فاطمہ بشیرڈپٹی سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ،جاوید اقبال کی بطور ڈپٹی...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے جنید اکبر خان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھگت...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...