14افسران کے تقرر وتبادلے،علی باجوہ اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر ز) گوجرانوالہ تعینات

23 اپریل ، 2025

لاہور ( جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر ) پنجاب حکومت نے14 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں،جبکہ متعدد پولیس افسران بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری (بی اینڈ پی ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالرزاق کو منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز ) پنجاب ایجوکیشن کریکلم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی اور ایڈیشنل سیکرٹری ( ای آر ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فرحت حسین کو منیجنگ ڈائریکٹر ( اکیڈمکس ) پنجاب ایجوکیشن ، کریکلم ، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔سیکشن آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد فرقان اسسٹنٹ کمشنر (جنرل )گوجرانوالہ ، اسسٹنٹ کمشنر (ہیومن ریسورسز اینڈ کوآرڈینیشن )جہلم محمد ندیم احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم، علی باجوہ اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر ) گوجرانوالہ ،سیکشن افسر لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سلیمان منشاء سیکشن افسر محکمہ داخلہ تعینات ،سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ مس رابعہ الطاف سیکشن آفیسر (ایڈمن l-)ایڈمنسٹریشن ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات ،سیکشن افسر ٹورازم ،آرکیالوجی اینڈ میوزیمز محمد معصب سعید سیکشن آفیسر (سروسزll) سروسز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ،سیکشن آفیسر ہیومن رائٹس اینڈ منیارٹیز افیئرز ڈیپارٹمنٹ رائو وحید جان ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، محمد حسن اقبال کو ڈی پی او بہاولپور ،ایس ایس پی آپریشنز/کمانڈر پی پی آئی سی 3محمد افضل ڈی پی او وہاڑی ، ایس ایس پی عمران علی کو ڈی پی او رحیم یار خان ،ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کو اے آئی جی پروکیورمنٹ سید پی او لگا دیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کو ڈی پی او میانوالی ، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن ،ناصر محمود باجوڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن ایس پی یو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد اور اے آئی جی پروکیورمنٹ سید کرار حسین کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔