کوئٹہ(پ ر)انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغانے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری مظالم کے خلاف26اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت بلوچستان بھر کے تاجر فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور عالم اسلام کی فلسطین پر جاری مظالم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ،تاجربرادری سے اپیل ہے کہ وہ ملک بھر کی طرح بلوچستان سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروبار اور دکانیں بند کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد انجمن تاجران بلوچستان کے دفتر پہنچا جہاں مولانا ہدایت الرحمن نے جماعت اسلامی کی جانب سے 26اپریل کو ملک بھر میں اسرائیلی مظالم اور جارحیت کے خلاف ہڑتال کے اعلان سے متعلق انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کی اپیل کی جس پر رحیم آغا نے جماعت اسلامی کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر رحیم آغا نے کہاکہ آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ محمد شفیق نے 26اپریل کو ملک بھر میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر جاری مظالم کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کی انجمن تاجران بلوچستان مکمل حمایت اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتی ہے ۔
تربت میری کے قریب سی پیک شاہراہ سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہےجس کی شناخت جوسک کے رہائشی علی نیاز کے نام...
کوئٹہ ایس ایچ اور کے تبادلے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت نے ایس ایچ او ایئر...
کوئٹہ ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی محکمہ اربن پلاننگ کے ملازم سبحان علی نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،چیف سیکرٹری ،...
کوئٹہبلوچستان بار کونسل کے رہنماؤں نے کہاہےکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعیناتی کے لئے بلوچستان بار...
پنجگور پنجگورمیں شدید گرمی، درجہ حرارت 42 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گھروں کے اندر کمروں کا درجہ حرارت 45 سے 47...
کوئٹہپشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال کی قیادت میں پارٹی وفد نے ایئرپورٹ...
ڈھاڈر محکمہ تعلیم کچھی کے زیرِ اہتمام مختلف نان ٹیچنگ کیڈرز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تحریری امتحانات کا...
کوئٹہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے رہائشی جلیل احمد رند نے کہا ہے کہ میرا چھوٹا بھائی 2 ماہ قبل...