محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ سازی کے دوران 37 کروڑ کی بچت کرلی

24 اپریل ، 2025

کوئٹہ(این این آئی) محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ سازی کے دوران 37 کروڑ کی رقم بچت کرلی ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق محکمہ خزانہ،پی اینڈ ڈی ،ایس اینڈ جی اے ڈی اور وزارتی سیکرٹریٹ کو بجٹ سازی کے دوران کھانے کی مد میں مذکورہ رقم ملتی تھی محکمہ خزانہ نے اس اضافی خرچ کو ختم کرکے قومی خزانے کو 37 کروڑ کا سالانہ فائدہ پہنچایا اب بجٹ سازی کا عمل دفتری اوقات میں اپنی بنیادی تنخواہ کے اندر کیا جائے گا اور اگر کوئی اضافی کام درکار ہوا تو وہ بھی سرکاری خدمت کے جذبے سے کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ یہ ایک احسن قدم ہے جس سے حکومت کو سالانہ 37 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔