ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے والے بس اڈے سیل کردیئے

24 اپریل ، 2025

حب (خ ن)ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب نے شہر کے اندر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے بس اڈوں کو سیل کردیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ٹریفک کے مسائل اورعوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری اقدام کرتے ہوئے سندھ بس اسٹاپ کے اڈہ مالکان کو نوٹسز جاری کئے تھے ، تاہم سرکاری احکامات عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر حب نثاراحمد لانگو کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر حب سربلند خان اورتحصیلدارجہانگیرکاکڑ کی سر بر ا ہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی بس اڈوں کے ٹکٹ بکنگ دفاتر سیل اور سڑکوں پر لگائے گئے ٹیبل کرسیاں تحویل میں لے لیں۔