طویل لوڈ شیڈنگ سے زراعت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے‘اے کیو ایم

24 اپریل ، 2025

کوئٹہ(پ ر) افغان قومی موومنٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث زراعت تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے فصلیں و باغات بروقت سیراب نہ ہونے کے باعث خشک ہو رہے ہیں بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن نوٹس نہیں لیا جا رہا بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ زمینداروں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تا کہ انہیں بھاری نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ورنہ اے کیو ایم زمینداروں سے مل کر احتجاج پر مجبور ہوگی۔