کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے ریجنل ڈائریکٹر مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر حامد جعفری نے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان بالخصوص صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے موجودہ اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا وفد نے پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور حکومت پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر کوآرڈینیٹر نیشنل ای او سی انوار الحق، صوبائی سربراہ ای او سی بلوچستان انعام الحق بھی موجود تھے چیف سیکرٹری نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ہزاروں ٹیمیں تشکیل دے کر اہداف حاصل کیے گئے بلوچستان میں انتظامیہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنا رہی ہے اور بچوں کو پولیو کا شکار ہونے سے بچایا جائے گا پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار بہت اہم ہے اور پولیو کے خاتمے کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈیوٹی پر حاضر کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں عارضی بنیادوں پر ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے ہیں پولیو کا خاتمہ ایک قومی مقصد ہے جس کے لیے بلوچستان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ڈاکٹر حامد جعفری نے کہا کہ وہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اس موقع پر ای پی آئی پروگرام کو بھی بہتر کرنے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...