حب(خ ن)پاکستان میں شپ بریکنگ انڈسٹری کی ماڈرنائزیشن کی جانب اہم پیشرفت کا آغازہوگیا ہانگ کانگ کنونشن کے تحت پاکستان شپ بریکرز ایسوسی ایشن گڈانی اور کنٹری میرین اینڈ آف شور سی ای او بیورو ویریٹاس پاکستان کے مابین ایم او یو پر دستخط کی شاندار تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خاص سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات بلوچستان ظہوربلیدی تھے تقریب میں چیئرمین پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن رفیق سلام اور سی ای اوبیورو ویریٹاس پاکستان کیپٹن (ر) سرفراز عنایت اللہ نے کنٹریکٹ پر دستخط کئے ۔تقریب میں شپ بریکنگ انڈسٹری کےاسٹیک ہولڈرز بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی افسران، ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اتھارٹی اوربزنس کمیونٹی سے وابستہ صنعتکارشریک ہوئے تقریب سے سنئیر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈڈیولپمنٹ بلوچستان ظہور بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاگڈانی پاکستان کا صنعتی اثاثہ ہے۔ یہاں دہائیوں سے شپ ری سائیکلنگ کا عمل جاری ہے جو ملکی اسٹیل انڈسٹری کو فیڈ کرتا ہے اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ دنیا بدل رہی ہے آج کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی صنعت کو پائیدار، محفوظ اور بین الاقوامی سطح پر قابلِ قبول بنائیں ظہوربلیدی نے کہا حکومت ہاکستان کے معاہدہ جون 2025تک شپ ری سائیکلنگ کے حوالے سے ہانگ کانگ کنونشن روڈ میپ پر مکمل عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں گرین یارڈ کی جانب بڑھ رہے ہیں پاکستان کی گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری ماڈل یارڈ بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے شپ بریکرزایسوسی ایشن کا انڈسٹری کی ترقی کےلیے اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے کنٹریکٹ حاصل کرنا پاکستان کی اہم کامیابی ہے ملکی معیشت کو ترقی کی نئی سمت دےگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ کنونشن کے تحت شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کے مروجہ عالمی ماحولیاتی اورمالیاتی ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے کوشاں ہیں۔ مالیاتی آڈٹ کنٹریکٹ کیلئے معیاری آڈیٹرفرم کی خدمات حاصل کرناشپ بریکنگ انڈسٹری کی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ انہوں کہا کہ بیورو ویریٹاس کا گڈانی شپ بریکنگ انڈسٹری کی آپریشنل مالیاتی وماحولیاتی سرگرمیوں کے معائنے اور سرٹیفیکیشن اجراء سے انڈسٹری کو نمایاں مقام حاصل ہوگا اس ضمن میں مالیاتی کارکردگی اور قانونی معیارات کے تناظر میں جہاز کی ری سائیکلنگ سے متعلق بین الاقوامی ضابطوں اور کنونشنوں کی تعمیل میں معاونت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک عزم ہےایک ایسا عزم جو محفوظ، ماحول دوست، اور بین الاقوامی معیار کی شپ ری سائیکلنگ کے راستے کی طرف پہلا قدم ہے یہی وژن ہے جس کے تحت PSBA اور Bureau Veritas نے ہاتھ ملایا ہے، تاکہ ہم Hong Kong International Convention for the Safe and Environmentally Sound Recycling of Ships کے اصولوں کے مطابق اپنی شپ یارڈز کو سرٹیفائی کرا سکیں چیئرمین پاکستان شپ بریکرزایسوسی ایشن نے کہا کہ جن یارڈز نے BV کے ساتھ انفرادی معاہدے کیے ہیں، وہ ہمارے ہیرو ہیں۔یہ وہ صنعتکار ہیں جنہوں نے پہل کی ہے، اور ماڈرنائزیشن تبدیلی کی قیادت کر رہے ہیں۔ میں ان کے جذبے اور فیصلے کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں انہوں نے کہا کہ ان معاہدوں کے تحت: • ہر یارڈ کے لیے Ship Recycling Facility Plans (SRFPs) تیار ہوں گے، • Hazardous Materials Inventory (IHM) کی جانچ اور مینجمنٹ ہوگی، • مزدوروں کو حفاظتی تربیت دی جائے گی، اور آخر کار، بین الاقوامی معیار کے مطابق سرٹیفیکیشن حاصل کی جائے گی رفیق سلام نے کہا کہ یہ سب کچھ صرف اس لیے نہیں کیا جا رہا کہ ہم “کاغذی” کمپلائنس حاصل کریں، بلکہ اس لیے کہ ہم ایک حقیقی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...