کوئٹہ(خ ن) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈکے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑنے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں سینیٹر آغا شاہزیب درانی، ایم پی اے ہدایت الرحمان بلو چ، حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رنداور شیر خان ناصر سے ملاقات کی بلال کاکڑ نے انہیں بلوچستان میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں، کاروبار کیلئے نئے مواقع ا ور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات سے آگاہ کیااور کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشی استحکام بہت ضروری ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سمیت ملکی وبیرونی سرمایہ کاری لانے کیلئے سنجیدہ ہیں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے حال ہی میں کراچی میں سرمایہ کاری سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے بزنس لیڈرز نے شرکت کی اورصوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا،اسی طرح اسلام آباد میں اہم دوست ممالک کے سفیروں کو مدعوکر کے بلوچستان میں موجود مواقع اور حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات و سہولیات سے آگاہ کیااس سلسلے میں جلد اسلام آباد میں انٹر نیشنل بزنس سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے بلوچستان کوعالمی سطح پرسرمایہ کاروں کی منزل کے طور پراجاگر کرنے میں مددملے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ٹھوس پالیسیوں اور اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اوربڑی تعدادمیں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار بلوچستان میں کاروبار کرنے کوتیار ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے ہدایت الرحمان بلو چ نے بلال خان کاکڑ کو کتابوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کتاب بھی پیش کی۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...