کراچی (نمائندہ جنگ)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، منافع کی خاطر فروخت کے دباو سے مارکیٹ میں مندی کی بڑی لہر ،کے ایس ای100انڈیکس میں 1204 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 18ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی، 60.39 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 103 ارب 82 کروڑ 72 لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم 18.31 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد 100انڈیکس میں 381 پوائنٹس تک کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم پہلے ہی ہاف میں فروخت کے دباؤ سے صورتحال بدل گئی اور اہم سیکٹرز میں فروخت بڑھنے سے ایک موقع پر انڈیکس 1310 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار کی حد سے نیچے آگیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1204.21 پوائنٹس کی کمی سے 118430.35 پوائنٹس سے کم ہو کر 117226.15 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 383.53 پوائنٹس کی کمی سے 36019.66 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 506.80 پوائنٹس کم ہو جانے سے 73365.85 پوائنٹس پر آگیا،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 457 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہو۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...