کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی‘ مولانا نیازمحمد، مولانا خدائے نظر، آغا ابراہیم شاہ ‘ حاجی محمدنوراخونذادہ، مولانا رحمت اللہ حقانی، مولانا محمدابراہیم‘ حاجی نادر خان اچکزئی، حاجی فیض اللہ اخونذادہ‘ مولانا شمس اللہ مولوی صالح محمد نے کہا ہے کہ25 اپریل کو غزہ کے شہداء کے لیے قرآن خوانی،خیرات اور ان کی یاد میں دعائیہ تقریب ضلعی سیکرٹریٹ نیونجم الدین روڈ میں منعقد ہوگی جس سے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کرینگے ۔ مظلوم فلسطینی امت کو پکار رہے ہیں ، امت مسلمہ مظلوم فلسیطینوں کے دست بازو بنے، عالم اسلام کے حکمران فلسطین میں اسرائیل کی بربریت روکنے کا لائحہ عمل طے کرے، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود خطے کیلئے ناسور ہے، عالم اسلام کے حکمران فلسطین کی حمایت صرف لفظوں سے نہیں بلکہ عملاً فلسطینیوں کے ساتھ مل کر مزاحمت کرے، فلسطینیوں پر صیہونی ریاست نے معاہدے کو توڑ کر فلسطین میں درندگیت اور وحشیت سے انسانیت کی تمام حدیں پامال کی ہیں ۔ اسرائیل کے جنگی جرائم پر انسانی حقوق کے نام نہاد اداروں کی آنکھوں پر پٹی لگی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینی کی مدد ہر مسلمان پر فرض ہے ۔25اپریل کو دعائیہ تقریب میں تمام مسلمانوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...