لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ ،مقدمات کی نوعیت و ترجیح کے اعتبار سے مختلف رنگوں کے فائل کورز و سٹرپس بنوائے گئے ہیں، سول، فوجداری، فیملی، کمرشل مقدمات کے لئے الگ الگ رنگ کی ٹیپ والے فائل کورز بہت جلد مارکیٹ میں آ جائیں گے، اسی طرح رٹ پٹیشنز کے لئے بھی سب کیٹگریز کے مطابق مختلف رنگوں کی ٹیپ اور سٹرپ استعمال کی گئی ہے، مقدمات کی ترجیح کے مطابق جلد سماعت کے لئے کاز لسٹ بھی مختلف رنگوں میں نکالی جائے گی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے صوبہ بھر کی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز کے صدور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف نسوانہ، راولپنڈی کے صدر احسن حمید للہ، ملتان کے صدر ملک جاوید ڈوگر، بہاولپور کے صدر چودھری ندیم اقبال موجود تھے،ملاقات میں وکلاء برادری کے مسائل، عدالتی اصلاحات اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ وکلاء رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام وکلاء کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نافذ کی گئی اصلاحات اور ایس اوپیز سے متعلق آگاہی دیں، چیف جسٹس عدالتی اصلاحات ، نئے ایس او پیز اور ضلعی عدلیہ میں کیس دائری کے نئے ایس او پیز پر روشنی ڈالی،چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ضلعی عدلیہ میں جعلی مقدمات کی روک تھام کے لئے ایس او پیز مرتب کئے گئے ہیں، بوگس کاغذات کے ذریعے سرکاری خزانے سے فراڈ ادائیگیوں کی روک تھام کے لئے موثر طریقہ کار اپنایا گیا ہے، تمام مقدمات کی انفارمیشن شیٹ کو ہر لحاظ سے مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے،کیس انفارمیشن شیٹ پر مدعی و سائل کے دستخط یا نشانِ انگوٹھا کے ساتھ تصویر کی چسپاندگی لازمی قرار دی گئی ہے۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...