زرداری، نواز ، عمران ،آرمی چیف ساتھ بیٹھیں ایک دن میں مسائل حل ہو سکتے،ندیم افضل چن

24 اپریل ، 2025

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگر صدر مملکت آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور آرمی چیف جنرل ایک ساتھ بیٹھیں تو ایک دن میں مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام نہیں چل سکتا ،سیاست کو دانستہ طور پر گالی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ معلوم نہیں اگلا کون ہوگا جبکہ انہوں نے تجویز دی کہ آصف زرداری، نواز شریف، پی ٹی آئی کے بانی اور آرمی چیف ایک ساتھ بیٹھیں تو ایک دن میں مسائل حل ہو سکتے ہیں۔