گوادر( خ ن)ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ گوادر ڈویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن اور گوادر کی ترقی کے لیے حکومت بلوچستان نے شادی کور ڈیم سے کلانچ کے مکینوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ایک بڑا منصوبہ منظور کر لیا ہے۔اس منصوبے کے تحت کلانچ کے 32 علاقوں کو پائپ لائن کے ذریعے پانی مہیا کیا جائے گا، جس پر مجموعی لاگت 2 ارب 8 لاکھ 23 ہزار 261 روپے آئے گی۔ منصوبے کے تحت دونوں اطراف 120 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی، جس سے کلانچ کا وسیع علاقہ سیراب ہوگا۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ٹیکنیکل ٹیم منصوبے کا سروے مکمل کر چکی ہے۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمنٰ کھیتران، رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمنٰ بلوچ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوادر کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ کلانچ میں اب تک کوئی مربوط واٹر سپلائی سسٹم موجود نہیں تھا۔درایں اثناء محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے شنزانی ڈیم اور ڈوسی ڈیم سے پسنی شہر کو پائپ لائن کے ذریعے منسلک کرنے کی فزیبیلیٹی رپورٹ بھی منظور کروا لی ہے۔مقامی آبادی کو امید ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پسنی اور خصوصاً کلانچ کے باسیوں کو پانی کی دیرینہ قلت سے نجات ملے گی جو اس علاقے کا ایک بنیادی مسئلہ ہے۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...