محکمہ تعلیم بلوچستان سے غیرضروری اسامیاں ختم کرنے کافیصلہ

24 اپریل ، 2025

کوئٹہ(خ ن) وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی ایس ا ین ای اور آنے والے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ عمران زرکون ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور محکمہ خزانہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے کوشاں رہیں گے شعبہ تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے حکومت نے روز اول سے تہیہ کیا ہے تاکہ نئی نسل جدید علوم کے زیور آراستہ ہو صوبائی وزیر نے ایس این ای اور بجٹ 26-2025 پر شرکاءسے خصوصی گفتگو کی اور اس کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ تعلیم میں غیر ضروری پوسٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیااگلے مالی سال سے صوبے کے تمام اضلاع کے سکولز کے لئے بسوں کے خریدنے کا اہتمام کیا جائے گا صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ کلسٹر بجٹ کو آئندہ ضلعی سطح پر کمیٹی کی زیر نگرانی سکولوں میں تقسیم ہوگی اس کے ساتھ صوبے کے تمام سکولوں میں ٹاٹ کی بجائے طلباءکےلئے جدید فرنیچر کی فراہمی یقینی بنانے گی۔