ہرنائی ( نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مستونگ میں انسداد پولیو ٹیم کے سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ لیویز پولیس سمیت سیکورٹی اداروں پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ لیویز اہلکاروں پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے جام شہادت نوش کرنے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ غمزادہ خاندان کی غم میں پوری قوم برابر کا شریک ہے دہشت گرد عناصر کے خلاف پاک فوج تمام سیکورٹی ادارے اور حکومت فوری اور مؤثر کارروائی کررہی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن کی وجہ سے دہشت گردوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،مستونگ میں لیویز اہلکاروں پر حملہ امن دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،قوم کو ریاست مخالف عناصر کے خلاف متحد ہونا ہوگا،بلوچستان میں قیام امن کیلئے حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...