کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور بلوچستان کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری صابر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تھر اور چولستان کیلئے چھ کینالز نکالنے کا فیصلہ باعث حیرت ہے ، دریائے سندھ میں پانی کی سطح انتہائی کم ہے وہاں سے مزید چھ کینالز نکالے جانے سے سندھ غیرآباد ہوجائے گا ، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے مفاد میں اس فیصلہ کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، حکومت کو صورتحال کا ادارک ہونا چاہیے ، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں ان کے خدشات ، تحفظات اور مسائل سنے ، ان کے تحفظات اور خدشات سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا جائے گا اس سلسلے میں پارٹی وفد وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی ملاقات کرئے گا ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ اس موقع پر سردار سربلند جوگیزئی ، خیر محمد ترین ، میر نصیب اللہ شاہوانی ، ملک ذیشان ، ربانی خلجی سمیت ڈویژنل ، ضلعی ، ونگز کے صدور ، جنرل سیکرٹریز اور سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں سے ملاقات ہوئی کارکوں کو تشویش ہے کہ پارٹی کارکنوں کے مسائل حل نہیں ہورہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بے روزگاری جیسے مسائل ہیں حکومت صوبے میں صنعتیں قائم کرے ، پرائیویٹ شعبے کو ترجیح دے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ اور سرکاری ذرائع پر بوجھ کم ہوسکے ، حکومتوں کا کام عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کی خدمت کررہی ہے ، آصف علی زرداری نے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت بلوچستان میں ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری کی بھی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم اور صوبے کے لوگوں کی خدمت کی جائے ۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...