مسلم باغ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے مائنز اینڈ مائنرل بل کے خلاف باچاخان مرکز پشاور میں آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کی حمایت اور تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پشتون بلوچ وطن اور اس میں بسنے والے محکوم اقوام مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، قوم پرست سیاسی جماعتوں کی جانب سے وسائل پر قبضہ گیری کے خلاف احتجاجی تحریک دوررس اثرات کی حامل ہو گی اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس بل کو واپس نہیں کیا جاتا وسائل پر دسترس سے محرومی احساس بیگانگی کو بڑی تیزی سے جنم دے رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام صوبائی صدر جمال الدین رشتیا صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی سیکرٹری رشید خان ناصر ضلعی صدر حاجی محمد خان کاکڑ صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی داد میانی تحصیل صدر رفیع اللہ کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی خان زمان کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالقاہر کاکڑ ڈپٹی چیئرمین مسلم باغ ٹاؤن کمیٹی عبدالرازق کاکڑ حاجی شفیع کاکڑ محمد صادق کاکڑ عبد الرحیم تارن بسم اللہ مہترزئی غفار درانی پی ایس ایف صدر محی الدین کاکڑ نے مسلم باغ میں 25اپریل کو پشتون قوم پرست مترقی جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ کی تیاری کے سلسلے میں نمائندہ اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔ مقررین نے کہا کہ متفق و متحد ہوئے بغیر وسائل پر اختیار کاحصول ممکن نہیں، وقت آپہنچا ہے کہ قوم دوست مترقی سیاسی جماعتیں اپنے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند اور جدوجہد تیز تر کردیں۔ مقررین نے کارکنوں اور ذمہ داران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 25اپریل جمعہ مسلم باغ میں جلسہ میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ علاؤہ ازیں صوبائی و مرکزی قائدین جمعرات کو کان مہترزئی میں25 اپریل کو جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں بنیادی یونٹوں کے صدور جنرل سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...