کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے بیان میں کہاگیا ہے کہ فلسطینیوں کا قتل عام صرف مسلمان ہونے کی بنیاد پر ہورہا ہے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی نے پاکستانی عوام سے عطیات جمع کرکے فلسطینی عوام تک پہنچا دیے ہیں آئندہ بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ وفروخت تاجرودکاندار سمیت عوام پر فرض ہے فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی اسرائیلی مظالم کے خلاف 26اپریل ہفتہ کو ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بھر پور ہڑتال کی جائیگی۔ تاجر برادری دکانداراورعوام سب ملکرقومی غیرت کامظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے عوام کا ساتھ دینے اظہاریکجہتی اوراسرائیل کی درندگی کے خلاف آوازبلند کرنے کیلئے ہڑتال کو کامیاب بنائیں یہ سب کی مشترکہ ہڑتال ہے ۔ بیان میں مزید کہاگیا کہ جماعت اسلامی کے رابطے پر ملک بھر کی تاجر تنظیموں نے 26اپریل کی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ پارٹی تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی حمایت پر شکر گزار ہے ۔یہ ہڑتال کسی پارٹی تاجر تنظیموں کی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی ہے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری قوم ملکر اس ہڑتال کوکامیاب بنائے۔ عوام غزہ فلسطین کے عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کریں۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...