اسلام آباد ( پ ر )چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر متنازع کینالز کے معاملے پر سندھ میں جاری دھرنوں اور سڑکوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیٹرولیم بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، لاڑکانہ اور سکھر میں احتجاج اور روڈ کی بندش کے باعث 800 سے زائد آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزیدکہا کہ خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر وکلاء کے دھرنے کے باعث ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جن میں ٹرک، مال بردار گاڑیاں اور مویشیوں سے لدی ٹرانسپورٹ شامل ہے، کروڑوں روپے مالیت کا سامان خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی گاڑیاں واپس لوٹ گئیں۔ سندھ کے داخلی راستے پر آلو سے بھرے 250 کنٹینرز پھنسنے سے برآمدات کو شدید خطرہ ہے۔ مشرق وسطی اور مشرق بعید کو جانے والے برآمدی آرڈرز تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں جس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ بھاری مالی نقصان کا بھی خدشہ ہے، اس صورتحال میں ایکسپورٹرز کو 25 لاکھ ڈالرز سے زائد کے نقصانات کا اندیشہ ہے، سندھ اور پنجاب کی شاہراہوں پر ٹریفک جام اور دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو فوری طور پر قابو میں کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...