لاہور(صباح نیوز)پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی پٹی پر تونسہ شریف کے مقام پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،مشترکہ آپریشن کوتانہ تل علاقے میں کیا گیا جہاں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،دہشتگردجھاڑیوں کی آڑ لے کر پسپائی اختیار کر گئے، پولیس، سی ٹی ڈی اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کوتانہ تل کے علاقے میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گرد بھاری اسلحے، راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈ سے لیس تھے۔ کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دہشت گرد جھاڑیوں کی آڑ لے کر پسپائی اختیار کر گئے۔مقابلے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار عدنان حبیب اور سی ٹی ڈی کے اہلکار غضنفر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ زخمی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو تلاش کیا جا سکے۔حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گردوں کی سرحدی علاقوں میں ممکنہ نقل و حرکت کو روکنے اور امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے کی گئی تھی سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...