حب/بیلہ(نامہ نگاران) مکران کوسٹل ہائی وئے سپٹ کے مقام پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں4افراد جاں بحق اور4زخمی ہوگئےبدقسمت کار گوادر سے کراچی جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکراگئی میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کے ڈاکٹر شفیع حسن البلوشی کے مطابق لاشوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیاگیا ایس ایچ اولیاری پولیس تھانہ شاہد اقبال کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شوکت ولد شاوز خان ملاکنڈ خیبر پختونخوا،سدھیر احمد ولد شفیع محمد وشاب، سری کوران، پنجگور، وحید الرحمن ولد دوست محمداورضیاء الرحمن ولد نور وارث خان تیمرگرہ خیبر پختونخوا جبکہ زخمیوں میںزیارت خان خیبر پختونخوا،حمزہ،خیبر پختونخوا،سلیمان، خیبر پختونخوا،احسان اللہ خیبر پختونخوا شامل ہیںزخمیوں کوطبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کراچی روانہ کردیاگیا پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو نیندآنے کے باعث پیش آیا۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...