کوئٹہ(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے قبائلی عمائدین، ممتاز شخصیات اور مقامی نمائندگان نے کوئٹہ میں ملاقات کی، جس میں صوبہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال، معدنی وسائل کے موٴثر استعمال اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی ترقی درحقیقت پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، تعلیم، صحت، مواصلات اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔سیدال خان نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے میں معدنیات، توانائی، سیاحت، زراعت اور ماہی گیری جیسے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف مقامی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ ملکی سطح پر بھی اقتصادی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ڈپٹی چیئرمین نے قبائلی عمائدین کے مثبت کردار اور سماجی استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ حکومت قبائلی روایات اور مقامی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے، ان کی مشاورت اور شمولیت کو ہر سطح پر یقینی بنا رہی ہے۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...