آئین کی پامالی نے ملکی سلامتی دائو پر لگادی ‘مولانا عبدالقادرلونی

24 اپریل ، 2025

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی قائمقام امیر مولاناعبدالقادر لونی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین نائب امیر مولانا عبدالروف ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی نائب امیر مولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی اور سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ ملک مزید سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں طاقت آزمانے اور محاذآرائی کی وجہ سے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہےطاقت کے استعمال نے ملک کو آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار رکھاہے رہنمائوںنے کہاکہ جمہوریت کو آمریت سے زیادہ سیاسی جماعتوں نے انتقامی سیاست کے ذریعے نقصان پہنچایا مسائل سے نجات کیلئے طاقت کا استعمال ترک کرکے آئین اورقانون کے مطابق فیصلے کرنے کی ضرور ت ہے خلاف آئین اقدامات نے ملک کی سلامتی دائو پر لگادی ہے۔