کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں فارم47کے مسلط غیر نمائندہ نااہل اور ناکام حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن جس میں ضلع کوئٹہ کے بی ایریا، لیویز فورس کو اپنا تمام اسلحہ ، اسناد اور کاغذات ودیگر اثاثہ جات ڈسٹرکٹ پولیس فورس کے پاس جمع کرنے کے حکم پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی لیویز فورسز کو پولیس میں ضم کرنے کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہے ۔ حالیہ نوٹیفکیشن میں کوئٹہ کے بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے اور لیویز فورس کو ختم کرنے اور پولیس کو مسلط کرنے کی کارروائی دراصل سینکڑوں سالوں سے جاری لیویز فورس اور ان کی بہترین کارکردگی اور جرائم کے خاتمے کے موثر نظام کو ختم کرنے کے مترادف ہے ۔ لیویز فورس کو پولیس فورس اور نظام میں ضم کرنا دراصل صوبائی حکومت جو کہ نیلام کے فارم 47کے ذریعے قائم ہوئی ہے یہ نہ صوبے کی نمائندہ حکومت ہے اور نہ ہی انہیں ایسے فیصلوں کا کوئی اختیار حاصل ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ نوٹیفکیشن کو فوری واپس لینے اور لیویز فورس کے بی ایریا کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ایسا نہ کرنے کی صورت میں پارٹی صوبے کے عوام کی حمایت اور تعاون سے مسلط غیر منتخب حکومت کے خلاف سیاسی جمہوری احتجاج کی راہ اپنائیگی اور لیویز فورس کو بحال رکھے گی۔
اسلام آباد حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز...
کوئٹہ سابق صوبائی وزیر و رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ نوٹیفکیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے،...
کوئٹہجمعیت علما اسلام پاکستان نظریاتی کے قائم مقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے سانحہ زیارت کے شہداء کی...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے سانحہ زیارت کے خلاف 10 روزہ احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر صوبہ بھر کے...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ہم پڑھتا بلوچستان بڑھتا...
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے حکم پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ...
کوئٹہ عوامی نیشنل پارٹی نے شہدائے زیارت واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے...