کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )کوئٹہ کے علاقے کوچہ شیر علی جوائنٹ روڈ کے مکین ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، واسا حکام کو بار بار آگاہ کیے جانے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں ہے ۔،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے کوچہ شیرعلی جوائنٹ روڈ کوئٹہ کا ٹیوب ویل گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خراب ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق بار بار صورتحال سے آگاہ کیے جانے کے باوجود واسا حکام کی جانب سے مسئلے کا نوٹس نہیں لیا جارہا ، جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ، علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وسط میں واقع ہونے کے باوجود ٹیوب ویل ٹھیک نہ کیا جانا علاقے کو پانی کی عدم فراہمی انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور واسا حکام سے مطالبہ کیا کہ مسئلے کا فوری نوٹس لیا اور ٹیوب ویل ٹھیک کراکے پانی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
کوئٹہکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل ایڈووکیٹ اور دیگر...
پشین پشین کے علاقے کلی تراٹہ گرڈ کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر چاقو کے وار سے جاں بحق...
زیارت سانحہ مانگی زیارت کے شہداء کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس زیارت کے سامنے جاری...
کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بلوچستان بھر میں شہدائے زیارت مانگی...
ڈھاڈر ڈھاڈر رند علی میں سوئی گیس آفس پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم پولیس...
کوئٹہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں تمام فیلڈ دفاتر کو فوری طور پر آگ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی...
کوئٹہ خانوزئی کے قبائلی رہنماؤں حاجی اشفاق احمد اور ملک احمد وفا نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے...
کوئٹہ کشمیری عوام 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان منائیں گے یوم الحاق پاکستان کے موقع پردنیا بھر میں تقریبات...