کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبے کی سیا سی صورتحال اور خواتین ونگ کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کرن بلوچ نے صوبے میں اصلاحات اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اتر رہی ہے اورمختصر عرصے میں بڑے پیمانے پر عوام کے مسائل حل کئے گئے، خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تاریخی اقدامات کئے گئے جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں خواتین کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔ وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے پی پی خواتین ونگ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل ایڈووکیٹ اور دیگر...
پشین پشین کے علاقے کلی تراٹہ گرڈ کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص مبینہ طور پر چاقو کے وار سے جاں بحق...
زیارت سانحہ مانگی زیارت کے شہداء کے لواحقین اور دھرنا کمیٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس زیارت کے سامنے جاری...
کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بلوچستان بھر میں شہدائے زیارت مانگی...
ڈھاڈر ڈھاڈر رند علی میں سوئی گیس آفس پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم پولیس...
کوئٹہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر میں تمام فیلڈ دفاتر کو فوری طور پر آگ سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی...
کوئٹہ خانوزئی کے قبائلی رہنماؤں حاجی اشفاق احمد اور ملک احمد وفا نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے...
کوئٹہ کشمیری عوام 19جولائی کو یوم الحاق پاکستان منائیں گے یوم الحاق پاکستان کے موقع پردنیا بھر میں تقریبات...