اسلام آباد (اسرار خان) ملک کے 23؍ سرکاری اداروں (اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز) نے گزشتہ دس سال کے دوران قومی خزانے کا 55؍ کھرب روپے (5.19؍ ارب ڈالرز) کا نقصان کیا ہے، اور اس میں اگر صرف قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بات کی جائے تو اسے 700؍ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ یہ ایک ایسا انکشاف ہے جس نے احتساب اور نجکاری کی ضرورت کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کیا ہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے امور نجکاری محمد علی کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار سرکاری شعبہ جات میں کئی دہائیوں سے پائی جانے والی نا اہلی اور بد انتظامی پروشنی ڈالتے ہیںمحمد علی کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال نہ صرف نا پائیدار ہے بلکہ ہر ٹیکس دہندہ پر بوجھ ہے۔ رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جائیں گے، سیکڑوں ملازمین کو فارغ ہو جائیں گے۔ اس صورتحال سے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت اجاگر ہوتی ہے۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ موجودہ 5500؍ میں سے صرف 1500؍ یوٹیلیٹی اسٹورز ہی فعال رہیں گے، جبکہ مالی لحاظ سے بہتر حالات والے اسٹورز کی نجکاری کا منصوبہ موجود ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملازمتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان اقدامات کی وجہ سے ملازمین کا مستقبل نظر انداز نہیں ہونا چاہئے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسٹورز کے 2237؍ ملازمین کو فارغ کیا جا چکا ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران 38؍ ارب روپے کی سبسڈی کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز کو رواں سال مختص کردہ 60؍ ارب روپے نہیں دیے گئے۔ پاور ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ خسارے کا شکار بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں (سیپکو، حیسکو اور پیسکو) کی نجکاری کیلئے ورلڈ بینک کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ ان کمپنیوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ستمبر تک ان کے کھاتے اپ ڈیٹ ہونے کے بعد مالی مشیر مقرر کر دیے جائیں گے۔ کمیٹی نے ان کمپنیوں کیلئے مکمل آڈٹ اور گورننس بریک ڈائون کا مطالبہ کیا، جس میں نقصانات، بورڈ کا ڈھانچہ اور کارکردگی کا ریکارڈ شیئر کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔ تاہم، ابتدائی مرحلے میں منافع بخش کمپنیوں ( آئیسکو، فیسکو اور گیپکو) کی نجکاری کی جائے گی۔ پاکستان انجینئرنگ کمپنی (پی ای سی او) کی نجکاری کے معاملے پر حکام نے باقی مسائل کے حل کیلئے اضافی وقت کی درخواست کی جس پر تین ماہ کی توسیع دیدی گئی اور ہدایت کی گئی کہ طے شدہ مدت میں مسئلہ حل کیا جائے۔ کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کا تقرر حکومتی امیدواروں کی بجائے اکثریتی شیئر ہولڈرز سے کیا جائے۔
کراچی بھارت کا سرحدوں پر 74نئے لینڈ پورٹس بنانے کا اعلان، چین کی سرحد پر تین اور پاکستان کی سرحد پر چھ نئے...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مبینہ خفیہ امریکی کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ...
اسلام آبا آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے صنعتی کیپٹو پاور پلانٹس کو فراہم کی جانے والی...
لندن اداکارہ ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے ملاقات، پاکستان میں ذہنی صحت کے کام پر تبادلہ خیال، برٹش ایشین ٹرسٹ کی...
اسلام آباد پاکستان نے توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے عالمی اسپاٹ مارکیٹ سے مزید دو ایل این جی کارگوز حاصل...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کو ملکی جامعات میں آئی ٹی کے شعبے میں فراہم کی...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بجٹ کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ ایک آئینی...